اس اجلاس میں اکتیس ملکوں کے وفود شرکت کررہےہیں ادھر وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایشیا تعاون ڈائيلاگ میں چودہ ملکوں کے وزرا خارجہ شریک ہیں۔ مہمان پرست نے بتایا کہ اس ڈائيلاگ کی ماضی کی نشستوں کی نسبت تہران اجلاس اونچی سطح پر منعقد ہورہا ہے۔
ایشیا امن کاخواہاں ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج تہران میں ایشیا تعاون ڈائيلاگ کے نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بر اعظم ایشیا تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور انبیاء الھی اور بزرگ ہستیوں نے ایشیا ہی میں جنم میں لیا ہے اور انسان کو صلح و امن کی دعوت دی ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ مادی نظاموں کا زوال قریب ہے اور یہ نظام عدل و انصاف کی اساس پر سیاست اور معیشت کو نہیں چلاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کو ایک نئے نظام کی ضرورت ہے جس میں تمام قوموں اور انسانوں کے حقوق کی ضمانت دی گئي ہو اور انسانی کرامت و وقار کو تسلیم کیا گيا ہو اور تمام قوموں کےلئے پائدار امن کابھی باعث ہو۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا ایشیا میں بہت سے مسائل اور جھڑپوں کے سرچشمے کا سراغ ایشیا سے باہر ملے گا ، انہوں نے کہا عراق و افغانستان کی جنگوں اور فلسطین کے المیئے کے اسباب ایشیا میں نہیں ہیں۔
چھ ایشیائی ممالک کے وزراء خارجہ کی صدر احمدی نژاد سے ملاقات اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد سے چھ ایشیائی ممالک کے وزراء خارجہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔ صدر احمدی نژاد نے بنگلادیش ، عمان ، سنگا پور، سری لنکا، برونئی اور تاجیکستان کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ صدر احمدی نژاد نے مذکورہ ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ دوطرفہ، ،لاقائی اور بین الاقوامی سطح پر روابط کو مضبوط اور مستحکم بنانے اور تجارت اور اقتصادی شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110